: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کالعدم تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے آٹھ دہشت گرد
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع سنٹرل جیل کی سیکورٹی توڑ آج
علی الصبح فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں نے سخت سیکورٹی والی اس جیل میں فرار سے
قبل جیل کے ایک ملازم کو قتل کر دیا اور ایک دوسرے ملازم کے ہاتھ پیر باندھ دیے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دارالحکومت بھوپال سمیت
ارد گرد کے اضلاع اور یہاں تک پڑوسی ریاست کی پولیس کو بھی محتاط کردیا
گیا ہے۔